بیجنگ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمقامی لوگوں کے حقوق سے متعلق اعلامیہ کی منظوری کی 30 ویں سالگرہ کی یاد میں تقریر کی۔
انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے چین کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا اور ان کاتفصیلی جواب دیا۔چانگ جون نے کہا کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ہان، ویغور اور قازق سمیت 56 قومیتیں آباد ہیں، تمام قومیتوں کے لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے سنکیانگ کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے، معاشرہ ہم آہنگ اور مستحکم ہے، لوگوں کے معمولات زندگی روز بروز بہتر ہورہے ہیں۔
ثقافت ترقی کر رہی ہے، اور تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین جیسے چند ممالک کے نمائندوں نے حقائق کو نظر انداز کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے اور آج کے اجلاس کو چین کے خلاف بلاجواز الزامات لگانے کے لیے غلط استعمال کیا جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے.