پاک بھارت کشیدگی

پاک بھارت کشیدگی، ملک بھر میں دوسرے روز بھی تمام فلائٹ آپریشن معطل

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن دوسرے روز تک معطل رہیں گے۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر دوسرے روز فلائٹ آپریشن معطل۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق ہوائی اڈے سے کوئی پرواز تاحال روانہ نہیں ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک کوئی فلائٹ نہیں ہے۔
اسی طرح لاہور کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن معطل ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بدستور بند ہے جس کے باعث کل سےاب تک تقریبا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی 200 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے شام 6 بجے تک تمام ڈومیسٹک پروازیں معطل کررکھی ہیں، جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کا ایک پرواز موجود ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو سفری احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی اور انہیں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان میں پرہجوم ، عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریز کریں۔بنکاک ایئرپورٹ پر 900 پاکستانی مسافر محصور ہو کر رہ گئے، تھائی ایئرویز حکام کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے تھائی ایئرویز کی 27 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ تھائی ایئرپور پر موجود مسافر سجاد مدنی کے مطابق 900 پاکستانی مسافر ایئرپورٹ پر محصور ہیں اور اب تک پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ عمر رسیدہ مسافروں کو ایئرپورٹ کے وی آئی پی لانج منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو کا غیرملکی خبر رساں ادارے نے بھانڈا پھوڑ دیا جس میں کہا جارہا تھا کہ بھارتی لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی حدود میں بمباری کی۔بھارتی شہریوں کی جانب سے اس جعلی ویڈیو کو تیزی سے وائرل کیا گیا جس میں ایک گھر پر لڑاکا طیاروں کو بمباری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے ویڈیو کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی طیاروں کی بمباری کی ویڈیو نہیں بلکہ ‘آرما ٹو’ گیم کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب گیمنگ چینل ‘ڈبل ڈوپلر’ پر 5 جولائی 2015 کو جاری کی گئی تھی۔بھارتی پروپیگنڈا کرنے والوں نے گیمنگ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اسے شیئر کیا، اور غیر ملکی ادارے نے اس کی تمام تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔بھارتی شہریوں کی جانب سے جعلی ویڈیو تیزی سے شیئر کی گئی جسے صرف 26 فروری کو ہی 4 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اسے مسلسل فیس بک پر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے دعوی کیا تھا کہ اس کے 12 لڑاکا طیارے 26 فروری کو پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے اور بالاکوٹ کے مقام پر دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 300 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی دعوے کا بھانڈا اس ویڈیو کی طرح غیر ملکی میڈیا نے بھی پھوڑ دیا ہے، جہاں الجزیرہ ٹی وی کے نمائندوں نے بالاکوٹ کے مقام کا دورہ کیا اور رپورٹ کیا کہ جس جگہ پر بھارتی طیاروں نے ایمونیشن گرایا وہاں کوئی کیمپ نہیں بلکہ درخت تھے۔