لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ آفس سے واپسی پر اچانک شاہ جمال پہنچ گئے. کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ صحت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے. وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شاہ جمال میں انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اور لاروا برآمد ہونے والے گھروں کا دورہ کیا.
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو گھر سے برآمد ہونے والا لاروا دکھایا گیا .
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سرویلنس ٹیموں کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو چیک کیا . وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انسداد ڈینگی اقدامات سے آگاہی کیلئے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور انسداد ڈینگی مہم کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے کا حکم دیا.
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی لاروا برآمد ہونے والے گھر کے رہائشی فرحان اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے عملے سے گفتگو کی. جس گھر سے لاروا برآمد ہو اس گھر اور اردگرد کے گھروں میں بھی سپرے کرایا جائے: چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ہاٹ سپاٹ گھروں اور علاقوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں.
پارکس اور گرین ایریاز کی خصوصی چیکنگ کی جائے اور باقاعدگی سے سپرے کیا جائے. جہاں بھی پانی کھڑا ہے اس کا جلد از جلد نکاس یقینی بنایا جائے.