چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ضلعی دفاتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

لاہور(لاہورنامہ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے کام کرنے ہمارا اولین فرض ہے۔

بچے قوم کے معمار ہیں ان کو بہتر مستقبل کی فراہمی سے ہی ترقی یافتہ قوم کا وجود عمل میں لا جا سکتا ہے۔ وہ آج لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کے سپروائزر کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، رحیم یار خان،ساہیوال کے ضلعی دفاتر کے سپروائزری افسران نے شرکت کی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے مختلف اضلاع کے سپروائزری افسران کو انتظامی امور کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ تمام ضلعی دفاتر میں بچوں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام دفاتر میں بچوں کو رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔