اسلام آباد(لاہورنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں، چاہتا ہوں کہ گراﺅنڈ ریلیٹی سب دیکھیں.میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے.
بلاول بھٹو کہتے ہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئے واشنگٹن چلا گیا،ملک میں آٹے کی قلت ہے ،اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر ان حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری رٹ میں 72وزراء92ون کی خلاف ورزی کے اعتراضات ختم ہوئے،آئین اس کی اجازت نہیں دیتا،ایک طرف سیلاب اور وبائی امراض جبکہ دوسری طرف شہباز شریف نیویارک میں اپنی 72ویں سالگرہ منارہے ہیں،ملک میں جو حالات پیدا ہوئے چاہتا ہوں کہ گراﺅنڈ ریلیٹی سب دیکھیں،میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا عدالت میں بیان خوش آئند ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کے بارے میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ،یہ لوگ ملک میں خیرات دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں کر رہے،بلاول بھٹو کہتے ہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئے واشنگٹن چلا گیا،ملک میں آٹے کی قلت ہے ،اتنے حالات خراب ہونے کے باوجود حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر ان حالات کو نہ سمجھا گیا تو لوگ حالات اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے،سماجی ، سیاسی اور اقتصادی بحران انتہائی خوفناک ہو گیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جب فیصلے عوام نے لے لئے تو سڑکوں اور چراہوں پر فیصلے ہوں گے،طاقت کااستعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو ڈرانے پر ان کی اپنی عقل جواب دے گئی ہے،انہوں نے منہاج القرآن پر حاملہ خواتین پر گولیا ں چلائیں،27کلومیٹر کی حکومت کرنے والو یہ اسلام آباد شہر بہت حساس ہے،یہاں ایک طرف ملکی حساس ادارے جبکہ دوسری جانب ڈپلومیٹ سیکشن ہے،آپ جو پھلجڑی چلائیں گے وہ ساری دنیا میں پھیلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چودہ کروڑ لوگوں کی جیبوں میں کیمرہ ہے جن کو کوئی شکست نہیں دے سکتا نہ ضمیر خرید سکتا ہے،مجھے امید ہے کہ عمران خان کی کوششیں رنگ لائیں گی اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کا دلچسپ ترین جواب دیا ، جن اسمبلیوں کو توسیع ملتی ہے تو ان کو کیوں نہیں.
مسئلہ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی دفعہ فارغ ہوگئے،مولانا فضل الرحمان نے دین کا کارڈعمران خان کے خلاف استعمال کیا،سوشل میڈیا میں آچکا ہے کہ قطر میں شہباز شریف کے جہاز کے ساتھ اسرائیل کا جہاز موجود تھا،یہ جہاز میں کیا میٹنگ کرتے رہے اللہ جانتا ہے،اب وہ لوگ کہاں گئے جو فرانس کے ساتھ جینا مشکل پر تبصرہ کرتے رہے ، آج فرانس کے ساتھ بغل گیر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جارہے ہیں.
جو مذہبی کارڈ عمران خان کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے وہ ان کے خلاف ہورہا ہے،اسحاق ڈاراور نواز شریف آجائے ان لوگوںکا کھیل ختم ہوگیا ہے،ان کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،میں نے 15اکتوبر تک کا وقت دیا ہے،یہ ملکی سلامتی کا سوال ہے فیصلے ہوجائیں گے۔