بجلی کے نرخوں

بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد:بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر اضافی 13ارب 50کروڑ روپے کا بوجھ پڑیگا،نیپرا نے جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک،زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔