قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، شہباز شریف

لندن (لاہورنامہ) بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کیاہل خانہ سیاظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بیمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔