لاہور(لاہورنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا 5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے ،یہ چوری اور سینہ زوری ہے ،پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے ،آئی ایم آیف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹے کاکیا کریں گے جومفتا ح نہیں کرسکے۔