لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان وصدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے برآمدات میں 10.76فیصد اضافہ اور درآمدات میں 1.71فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے تجارتی و کرنٹ خسارہ میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ برآمدات کو پچاس سے سو ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کیلئے حکومت صنعتی شعبہ کو مراعات دے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لاکر اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور سستی اشیاء سے پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھنے سے ہی ملک کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا .راجہ وسیم حسن نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں قومی برآمدات کو 100ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو ٹارگٹ دیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستان اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کرے تاکہ ملکی اشیاء کی زیادہ سے زیادہ بیرون ملک برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔