بیرونی تجارت میں مثبت اضافے

چین کا بیرونی تجارت میں مثبت اضافے پر اعتماد کا اظہار

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے منعقدہ پریس کانفرنس میں بیرونی تجارت کو مستحکم بنانے کے اقدامات کا تعارف کروایا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے نائب وزیرتجارت وانگ شو وین نے کہا کہ غیریقینی عناصر کے تناظر میں چین دوسری ششماہی میں بیرونی تجارت میں مثبت اضافے کو عمل میں لانے کے لیے پراعتماد ہے۔

نائب وزیرتجارت وانگ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 8 میہنوں میں چین میں درآمد ات و برآمدات کا کل حجم 27.3 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے ، جس میں سال بہ سال 10 اعشاریہ 1 فیصد کا اضافہ ہوا۔جس سے چین کی بیرونی تجارت کی لچک اور تحریک ظاہر ہوتی ہے۔

حال ہی میں چینی ریاستی کونسل نے بیرونی تجارت کو مستحکم بنانے کے لیے متعدد پالیسی و اقدامات کی منظوری دی۔علاوہ ازیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی معیشت کے منفی اثرات کے پیش نظر تجارت اقتصادی ترقی کا اہم انجن ہے۔

مختلف ممالک کو تجارتی تحفظ پسندی کو چھوڑنا چاہیئے ، تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیئے اور تجارت و سرمایہ کاری کی ترقی کے لیے وسیع گنجائش پیدا کرنی چاہیئے۔