اسلام آباد(لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لمبی آزمائش کے بعد سچ سامنے آگیا ،ہماری بیگنا ہی ثابت ہوگئی، پاکستان میں کبھی کسی کا اتنا کڑا احتساب نہیں ہوا، فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں.
اپنے والد نواز شریف سے فون پر گفتگو ہوئی ہے، نواز شریف میرے والد اور لیڈر ہیں، انہیں بتا دیا کہ ہم سرخرو ہو گئے ہیں، فیصلہ آیا تو سب سے پہلے نواز شریف یاد آئے، عمران خان کو نہیں معلوم ملک کی سلامتی سے کھیلنا کتنا خطرناک ہے،عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا، لوگ تماشا دیکھتے رہے، قومی سلامتی اور خارجہ امور کیا یہ کھیل ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اللہ تعالی نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے، بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے.
عمران خان آج بے بس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھا ئےگا.
عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا، اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے اسی وزیراعظم کے جہاز میں واپس آئے، وہ آج پھر زیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کیہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتیتھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں، وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے.
وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔ ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے.
عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاس میں سازشی منصوبے بناتیرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔