لاہور(لاہورنامہ)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے.
کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اس کی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلی عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، شہباز زرداری حکومت میں ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
مشیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مہنگا ڈیزل ،پٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔