ہائیکورٹ میں سماعت

مریم نواز اور مونس الٰہی کی درخواستیں پر ہائیکورٹ میں سماعت 3اکتوبر مقرر

لاہور(لاہورنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد کے رہنما سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواستیں ایک ہی روز ایک ہی عدالت میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئیں۔

دونوں کی درخواستوں پر الگ الگ بنچ سماعت کرے گا۔مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ، اس درخواست پر سماعت اکتوبر کو سماعت کرے گی اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

مونس الٰہی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال تین اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔