راولپنڈی(لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سائیفر جلایا نہیں، ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا.
شیخ رشید نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اوران کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔
نوازشریف ان ویٹنگ، مریم ڈارکوکلین چٹ ڈیل کاحصہ ہے۔عمران خان کیخلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے،معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے.
سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، تعیناتی ، تنزلی یا چھانی ڈالنی ہے 15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔ ابھی توآڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے توبھونچال آئے گا،قوم نے فیصلہ کرنا ہے، سراٹھا کے جینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جینا ہے۔ حکمران عوام کے گھیرے میں آگئے ہیں، اب بھاگ نہیں سکیں گے۔