دل کے امراض

ڈاکٹرز ہسپتال اور میڈیکل سنٹر لاہور میں دل کے امراض سے آگاہی کا عالمی دن

لاہور(لاہورنامہ) ڈاکٹرز ہسپتال اور میڈیکل سنٹر لاہور میں دل کے امراض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر تشخیصی کیمپ اور خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس کیمپ میں امراض قلب کے ماہر پروفیسرز اور ڈاکٹرزکے مفت مشوروں سے مستفید ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شہریار شیح، سربراہ شعبہ قلب، پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور، سی ای او ڈاکٹرز ہسپتال اور ڈاکٹر محمود صلاح دین، ایم ایس ڈاکٹرز ہسپتال نے کیمپ اور واک میں شرکت کی اور مریضوں کو مفید طبی مشورے دیے۔

پروفیسر ڈاکٹر شہریار شیح اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے صحت مند اور خشگوار زندگی کے لیئے دل کی بیماریوں اور ان کے علاج کے بارے میں متوجہ رہنے پر زور دیا۔ دونوں ماہرین نے چہل قدمی اور احتیاتی تدابیر کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت بھی قرار دیا۔

اس خصوصی تشخیصی کیمپ اور واک میں شرکت کرنے والے شہریوں نے ڈاکٹرز ہسپتال کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹرز ہسپتال ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی عام عوام کی آگاہی اور راہنمائی کے لئے اس ایسے پروگرامز کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال اور میڈیکل سنٹر لاہور روز اول سے امراض قلب اور اس کے علاج کے جدید طریقوں تک عام عوام کی رسائی ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔