کراچی (لاہورنامہ) دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں مرکزی کردار نبھانے والے فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب فلم کے لیے پنجابی بولنے کا وقت آیا تو گھبراہٹ کے مارے ان کی ٹانگیں کانپ گئی تھیں۔
فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مولا جٹ کیلئے خالص پنجابی بولنا ان کیلئے سب سے مشکل مرحلہ تھا کیونکہ ان کے سامنے پنجابی کے ماہر حمزہ علی عباسی تھے جو فلم میں نوری نت کا کردار کررہے ہیں۔ مولا جٹ کے لیے پنجابی بولنے پر فواد کا کہنا تھا کہ اس کا سہرا اس فلم کے مصنف ناصر ادیب اور پروڈکشن ٹیم کو جاتا ہے۔
فواد خان کے مطابق وہ پنجابی میں بہت کمزور تھے، اس لیے یہ ان کے لیے ایک اور چیلنج تھا۔فواد نے بتایا کہ حمزہ کے سامنے پنجابی بولنے میں بہت گھبرایا لیکن اب سین تو دو اداکاروں سے بنتا ہے، اگر ایک کمزور پڑ جائے تو سین خراب ہوجاتا ہے، یہ سب چیلنجز تھے جنہیں قبول کرکے پورا کیا۔