راولپنڈی(لاہورنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی مزید 30 فیصد بڑھ گئی ہے، آڈیوویڈیو، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں البتہ سائفر حقیقت تھا اسی لیے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے 10 اکتوبر کو لانگ مارچ کا بگل بج جائے گا اور پھر راج کرے گی خلق خدا، سیاست کا تنا اور ٹکرا کسی طرف جا سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔