ڈاکٹر عاصم

آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر عاصم

کراچی (لاہورنامہ)آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایہ کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔