چین کی ترقیاتی

چین کی ترقیاتی کامیابیاں غیر معمولی اور مثالی ہیں، میموریئل فنڈ

بیجنگ (لاہورنامہ) امریکہ کے دی ایڈگر سنو میموریئل فنڈ کے بورڈ ر ممبر جیمز میک کوسکو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین کی ترقیاتی کامیابیاں غیر معمولی اور مثالی ہیں۔

2016 سے، وہ تین بار چین کا دورہ کر چکے ہیں اور چین کے متعدد شہروں اور دیہی علاقوں کا دورہ کیا ہےاور چین کی ترقی نے انہیں حیران کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین انفراسٹرکچر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے، یہاں دنیا کی بہترین شاہراہیں ہیں.

بہترین ہائی سپیڈ ریلز ہیں ۔چین نے گزشتہ دو یا تین دہائیوں کے دوران دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک بنایا ہے اوریہ تقریباً تمام بجلی سے ہی چلتا ہے، جو اس لیے بھی اہم ہے کہ چین پائیدار ماحول کے سلسلے میں بھی عالمی رہنما ہے۔

میک کوسکو نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ،ترقی پذیر ممالک اور یورپی ممالک سمیت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو بھی متاثر کر رہا ہے جس سے پوری دنیا کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ چین پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہے جس سے مستقبل میں چین کے پاس ترقی کے لامحدود امکانات ہوں گے۔