بھارتی پائلٹ

حکومت نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان خطے اور ہمسایہ ممالک میں امن کا خواہاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بہادر افواج پر اعتماد اور فخر ہے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔