ابو ظہبی (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کمیٹی برائے گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹمز (آئی سی جی) کا 16 واں اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوا۔
منگل کے روز بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم انجینئرنگ کے چیف ڈیزائنر یانگ چھانگ فونگ نے کانفرنس میں چینی وفد کی قیادت کی اور متعدد اہم موضوعات پر چینی حل پیش کیے۔
اس کانفرنس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی کر رہی ہے جس میں چین، امریکہ، روس اور پاکستان سمیت دیگر شرکاء دنیا میں سیٹلائٹ نیوی گیشن کے شعبے میں اہم موضوعات پر گہرائی سے تبادلے اور مشاورت کر رہے ہیں ۔یہ کانفرنس 14 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
اس دوران، چینی ماہرین متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ نظام کی مطابقت اور باہمی تعاون، بے دو کے عالمی اطلاق وغیرہ سے وابستہ امور پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے، موجودہ تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم اور بہتر بنائیں گے، اور نئے مرحلے میں بے دو کی بین الاقوامی ترقی کے ایک نئے نمونے کی تشکیل کو فروغ دیں گے.