اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے ہمیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ ہم ابھی بھی امن کی بات کررہے ہیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگرکوئی ہمارے گھرمیں گھسے گا تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا کردار بہت مثبت ہے۔ او آئی سی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شاہ محمود قریشی کی کوشش ہوگی کہ ان کا دعوت نامہ منسوخ ہو۔ کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا کسی طور مناسب نہیں کیونکہ اس وقت ہمیں ان کی ضرورت بھی اور پاکستان او آئی سی کے بانی رکن ممالک میں سے ہے۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)قادر بلوچ نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن اپنا فرض ادا کررہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ ہم نے تمام ثبوت پیش کیے اور تمام حقائق سب کے سامنے ہیں اور اس وقت پوری قوم متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کی ایک ہی سوچ ہے، چاہے وہ حکومت ہو، عوام ہو یا اپوزیشن۔ اس وقت سب ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کریں گے۔ پاک فوج نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔او آئی سی کے حوالیسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی کانفرنس میں ایک غیر مسلم ملک کی رہنما کو مہمان خصوصی رکھنا کسی طور ٹھیک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے کا فیصلہ واپس لے۔اعجاز الحق نے او آئی سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے کہ او آئی سی نے بھارت کی مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتلوں کو وہاں بلا کر بیٹھا دینا بہت افسوس ناک ہے۔ اس وقت صورتحال بہت خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اگر پاکستان شرکت نہیں کرے گا تو او آئی سی کو کبھی دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت دکھ کی بات ہے اور اس پر پاکستان کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM