اسلام آباد:ارشد خان کی بطور قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں قائم مقام ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تعیناتی عطاء-04 الحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے ، قوانین اور رولز کے برعکس ہے۔ سرکاری ٹی وی یونین کے سیکرٹری جنرل پرویز اختربھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری اطلاعات ، قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان ، چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے اراکین سمیت
چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ علی نواز کھرل ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارشد خان کی بطور قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تعیناتی عطاء-04 الحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے ، قوانین اور رولز کے برعکس کی گئی ہے۔ لہٰذا قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تعیناتیاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
Load/Hide Comments