جنگ نہ ہو

پہلے کوشش کرنی چاہئے کہ جنگ نہ ہو اور اگر جنگ ہوئی تو 22کروڑ عوام واہگہ بارڈر پار کرجائیں گے،علی محمد خان

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پہلے کوشش کرنی چاہئے کہ جنگ نہ ہو اور اگر جنگ ہوئی تو 22کروڑ عوام واہگہ بارڈر پار کرجائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو بھیج دیا جائیگا، آخری دم تک کوشش کی جائیگی کہ بھارت جنگ کی طرف نہ آئے لیکن خالی جگہ چھوڑنے سے ہمیں نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اگر او آئی سی کے اجلاس میں نہیں جائیں گے تو اس شیطان کی پیروکار کوموقع دے دیں گے ، ان کووہاں جانا چاہئے اور جا کر کہنا چاہئے کہ اس کو او آئی سی میں نہیں بلانا چاہئے تھا ، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہماری فوج کو تقویت ملی ہے اور مودی کو پیغام گیاہے کہ پاکستانی قوم اس کے خلاف متحدہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کوشش کرنی چاہئے کہ جنگ نہ ہو اور اگر جنگ ہوئی تو 22کروڑ عوام واہگہ بارڈر پار کرجائیں گے۔
#/s#