کمیونسٹ پارٹی آف چائنا

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کا آغاز

بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کی پریس کانفرنس عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو ئی۔

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس اتوار کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو گی۔یہ کانگریس 16 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 20ویں قومی کانگریس کی مسودہ رپورٹ کی تشکیل کے بعد ، تمام حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر رائے طلب کی گئی ، اور 4،700 سے زائد افراد نے اس حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

ترجمان نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس منعقد ہوگا۔ پہلے کل رکنی اجلاس کے بعد سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے نئے اراکین چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔