فوادچودھری

امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں،فوادچودھری

اسلام آبا(لاہورنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔

ہفتہ کو پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان۔ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام نہیں ۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔