اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ آج باربار مودی کا نمبر ڈائل کرنے کی بجائے دنیا میں اپنے دوست ممالک کے نمبر ڈائل کئے جائیں۔م امن کے داعی ہیں اور کشمیر کووہاں کے رہنے والوں کی خواہش کے مطابق آزادی دینی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن ، حکومت اور ریاستی اداروں کا ایک پیج پر ہونا کوئی احسان نہیں ہے ، یہ ریاست پاکستان کاہم پر حق ہے اور ہم نے اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستر سالوں میں ہمارا ایک ہی موقف رہاہے کہ ہم امن کے داعی ہیں اور کشمیر کووہاں کے رہنے والوں کی خواہش کے مطابق آزادی دینی چاہئے۔ان کا کہنا تھا ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ہندو مکار ہیں ، یہ پاکستان کودل سے قبول نہیں کرتے چاہے کسی بھی سیاسی جماعت میں بیٹھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج باربار مودی کا نمبر ڈائل کرنے کی بجائے دنیا میں اپنے دوست ممالک کے نمبر ڈائل کئے جائیں، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر اس خطے میں امن نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM