لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے امپورٹڈ ٹولے کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ،عوام کے رجحان نے ثابت کر دیا عمران خان وفاق کی مضبوطی کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے اور ان کے سہولت کاروں کو ہر حال میں عوامی فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان کی با شعور اورغیور قوم نے امریکہ کے مسلط کردہ ٹولے کو اپنے ووٹ سے یکسر مسترد کر دیا ہے.
عمران خان نے دو درجن سے زائد جماعتوں کے اتحاد کی سیاست کا حشر نشر کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 17جولائی اور16اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا عوام امپورٹڈ ٹولے سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔