شہلا رضا

ابھی نندن کو چھوڑنے کا فیصلہ ہماری امن کی پالیسی ہے ،شہلا رضا

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ او آئی سی میں بھارتی وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی کے طورپر بلایا جاہاہے تو اب میں مسلم ممالک کے بارے میں کیا کہوں ؟ ابھی نندن کو چھوڑنے کا فیصلہ ہماری امن کی پالیسی ہے اور اب کوئی اگر اس کو ہلکا لے رہاہے تو وہ بیوقوف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے یہ بات بڑی غور طلب ہے کہ جنگ کا باقاعدہ اعلان کیا گیاہی نہیں اور جومظلوم بن رہاہے اس کا تباہ شدہ طیارہ ہمارے پاس ہے ، وہ پائلٹ بھی جو نیچے گررہا تھا اورفائرنگ کررہا تھا ،ہم اس کورہا کررہے ہیں ، یہ ہماری امن کی پالیسی ہے اور اب کوئی اگر اس کو ہلکا لے رہاہے تو وہ بے و قوف ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھارت کا ساتھ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ، چین ہمارا ساتھ دیگا لیکن او آئی سی میں بھارتی وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی کے طورپر بلایا جارہاہے تو اب میں مسلم ممالک کے بارے میں کیا کہوں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم تو دہائیوں سے حالت جنگ میں ہیں ،تشویش توبھارت کوہونی چاہئے جس کی 1971کے بعد کسی کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہوئی ، ان کو بس بڑھک مارنے کی عادت ہے۔