پی کے ایل آئی

سپریم کورٹ نے پی کے ایل آئی کی ایڈیاک کمیٹی ختم کردی،حکومت پنجاب کوپی کے ایل آئی کو ایکٹ کے مطابق چلانے کا حکم

لاہور:سپریم کورٹ نے پی کے ایل آئی کی ایڈیاک کمیٹی ختم کردی،عدالت نے حکومت پنجاب کوپی کے ایل آئی کو ایکٹ کے مطابق چلانے کی ہدائت کرتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی،عدالت کے روبرو قائمقام ڈی جی اینٹی کرپشن اور سیکرٹری صحت پنجاب پیش ہوئے،عدالت نے پی کے ایل آئی کی ایڈیاک کمیٹی ختم کرنے اورحکومت پنجاب کوپی کے ایل آئی کو ایکٹ کے مطابق چلانے کی ہدائت کر تے ہوئے پی کے ایل آئی کے سابق سربراہ ڈاکٹر سعید اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا،سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی کے ایل آئی میں کرپشن کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا، سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمی کے بنچ نے فرانزک آڈیٹر کوکب جمال زبیری کی فرانزک رپورٹ کی روشنی میں اینٹی کرپشن کو انکوائری کرنے کی ہدائت کی تھی،عدالت عظمی نے سابق سربراہ پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا، عدالت نے سپریم کورٹ کے سابق جج اقبال حمید الرحمن پر مشتمل چھ رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی جسے ہسپتال کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کی ہدائت کی گئی تھی۔