کراچی (لاہورنامہ)اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس اور آئی ایس ایم ہسپتال نے کمیونٹی میں صحت مند زندگی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔
اس کا مقصدطلباءکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انھیں بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد مسرور نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں مفاہمت نامے پر ڈاکٹرعظمیٰ سلیم کے ساتھ دستخط کرنے کے بعد کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے طلباءکو طبی مشقوں کی ضرورت ہے جس کے لیے انھیں فیلڈ سے متعلق بہتر تربیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے کہاکہ آئی ایس ایم ہسپتال کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنا خوش آئند ہے جس کے لیے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے ساتھ تعاون کرنا ایک بہتر اقدام ہے۔
طلباءکو رضاکارانہ کام اور انٹرن شپ کرنے کا موقع دیا جائے گاجس سے نوجوان طلباءہسپتال میں ہونے والی تمام مشقیں سیکھ سکیں گے تاکہ وہ کامیاب ڈاکٹربن سکیںاور مستقبل میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرسکیں ۔ اس موقع پرڈاکٹر حسن وسیم ،ڈاکٹر ثوبیہ حسن اور ڈاکٹر افتخار بھی موجود تھے۔