لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان نے انسداد سموگ و تاریخی ورثہ کامران بارہ دری اور اردگرد کے علاقوں کا دورہ کر کے دھواں خارج کرنے والی مکہ ڈائنگ فیکٹری سیل کروادی جبکہ صفائی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جی ایم آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈائریکٹر پی ایچ اے کو معطل کر دیا ۔
کمشنر لاہور محمد عامر جان کے اچانک دورے کے دوران ڈی سی لاہور محمدعلی بھی ہمراہ تھے۔اس حوالے سے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ کامران بارہ دری تاریخی ورثہ ہے،عدم صفائی کے باعث سیاحت کو فروغ نہیں مل سکتا۔شائننگ و گرین لاہور مہم نہیں ہے ایک مقصد ہے، صاف لاہور شہریوں کا حق ہے۔
کمشنر لاہور نے کامران بارہ دری کے علاوہ راوی کے دوسری طرف کا بھی اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ دوروں کا مقصد خود صورتحال کا جائزہ لینا ہے،رپورٹوں پر یقین نہیں رکھوں گا۔صفائی کیلئے علی الصبح دورہ کرتاہوں، تجاوزات کیلئے دوپہر کو شہر کے دورے کرونگا۔