شاہ رخ جتوئی

شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو سپر یم کورٹ نے بری کر دیا

اسلام آ باد (لاہورنامہ) سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا، شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان بھی بری کر دئیے گئے, ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزاے موت سنائی تھی جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی، ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔