فواد چودھری

امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے، فواد چودھری

اسلام آ باد (لاہورنامہ)رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے،ان حکمرانوں کا پاوں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔

فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کا بستر گول ہو اور ملک نئے انتخابات کی طرف بڑھے،ان حکمرانوں کا پاوں عوام کی گردن پر ہے اور سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے غیرمقبول حکومت کیلئے غیر مقبول ہونا اداروں کیلئے مناسب نہیں۔