شاہکام فلائی اور

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری، شاہکام فلائی اور کا افتتاح

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی ، اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفر کی سہولت دی جائے گی.

پنجاب حکومت نے اس پروجیکٹ پر 31کروڑ کی بچت کی ، لاہور میں تیزی سے ترقیاتی کام دیکھنے کو ملیں گے ، میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں ایک بڑا میگا پراجیکٹ لایا جارہا ہے ، شہر کے اندر موجود اندرون پروجیکٹ کی نشاندہی کرکے دوبارہ بحال کریںگے .

شاہکام فلائی اور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے چار ج سنبھالتے ہی عمران خان کی حکومت اور ہماری حکومت ڈی سٹیبلائی کرنے کی کوشش کی ، ضمنی انتخابات کے نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

اس نتیجے نے ان کے چولہے ہلاکر رکھ دیئے ہیں، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے ، ان کو سمجھ آے گی بھی نہیں، جلد مزید پروگرام آئیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست ایک جگہ لیکن عام لوگوں سے ن لیگ کی دشمنی واضح ہے ، وفاق نے تمام صوبوں کو گندم دے دی ،وفاق نے ہمیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہی .

وفاق نے پنجاب کے 170ارب دینا ہے ، حالت یہ ہے کہ یہ لوگ پنجاب سے ووٹنگ مانگنے جاتے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے ،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے انہوں نے ہمیں گندم نہیں بلکہ دیگر صوبوں کو دے دی ہے ، ہمیں یہ لوگ بھوکا مارنا چاہتے ہیں ، دیگر سوسائیٹیز میںپٹرولنگ فورسز قائم کریں گے ، تاکہ لاءاینڈ آرڈر کے ذریعے تمام تر مشکلات کو کم کیا جاسکتے ۔

بیان نزدیگ ہی 1122ریسکیو سروس کا آغاز بھی کریں گے ، سوسائٹی والوں سے رقوم وصول کی جائیں گے ، سوسائٹی والوں سے سیوریج کی شکایت ہے ، امید ہے کہ سوسائٹی والے اس پر عملدرآمد کریں گے ، آج سب جگہ کا نوٹس لیا جئے گا ، جب تک وہ کام نہیں کریں گے ، ان کو تعمیراتی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، سیوریج اور سڑکوں کا کام بہت اہم ہے ۔

انشاءاللہ سب دیکھیں گے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گی ، ہم نے لاہور کا ماسٹر پلان بنا کر ایڈورٹائز بھی کردیاہے تاکہ لاہور میں بے ہنگم ٹریفک کے نظام کو درست کیا جائے ، ہم یہاں اشتہار دے رہے ہیں تاکہ یہاں تعمیراتی کام کیا جائے ، ایک ہفتے کا وقت دیا جارہا ہے ، ایک ہفتے کے اندر تمام کام مکمل کئے جائیں ، ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، جن لوگوں کا کاروبار چمک رہا ہے ،ا س میں حصہ ڈالیں۔