اسد عمر

امپورٹڈ حکومت پھر بھاگ گئی ، اسد عمر

اسلام آبا د(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کیے جانے پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھر بھاگ گئی امپورٹڈ حکومت۔

اسد عمر نے کہا کہ پھر بھاگ گئی امپورٹڈ حکومت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی۔پی ٹی آئی رہنما سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کب تک بھاگو گے؟واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ کراچی میں الیکشن کے فیصلے سے متعلق اجلاس 15 روز بعد دوبارہ ہو گا۔