خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے،خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس نے گزشہ دو مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کے39منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اشتراک سے فائدہ اٹھانے کیلئے تین سالہ رولنگ حکمت عملی تیار کررہی ہیجس میں بورڈ آف انوسٹمنٹ کا کردار غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے جو برآمدات کے فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے پاکستان میں سرمایہ کاری میں سے سے زیادہ حصہ چین کا ہے تاہم گزشتہ دو مالی سالوں میں ایف ڈی آئی میں 29.27فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

خادم حسین نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے سازگار ماحول اور مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے،تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو، تجارتی سہولتی اقدامات معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے .

تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔