لاہور (لاہور نامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا شعبہ صحت میں ایک اور احسن اقدام ہے. چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجاب ڈیمنشیا پلان کا افتتاح کر دیا.
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ڈیمنشیاپلان کی بک وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو پیش کی. وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب ڈیمنشیا پلان کے آغاز پرصوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا.
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، الزائمر پاکستان کے صدر ضیاء حیدررضوی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین جعفری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈیمنشیاکے بارے میں عالمی اعداد وشمار فکر انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک ہیں. ڈیمنشیا کا مرض پاکستان میں بھی بڑھ رہا ہے.
بزرگوں کو اس مرض کا علم نہیں ہوتا، بڑھتی عمر کے ساتھ ڈیمنشیا کے مرض کی یاداشت چلی جاتی ہے. ہمیں ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا بزرگوں کے علاج کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے. پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر ڈبلیو ایچ اوکی معاونت کے ساتھ ڈیمنشیا پلان کا آغاز کیاگیا ہے. ڈبلیو ایچ اوکاشکریہ ادا کرتا ہوں جس کے تعاون سے پنجاب ڈیمنشیاپلان کا آغازکیاگیا ہے.
پاکستان میں اس وقت ڈیمنشیا کے تقریباً4لاکھ مریض ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہورہاہے. پریشان کن امر یہ ہے کہ ڈیمنشیاکے 90 فیصد مریضوں کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی. ڈیمنشیا کا مریض محض خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ سماج کیلئے بھی ذمہ داری بن جاتا ہے. حکومت پنجاب ڈیمنشیا سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے پلان کا حصہ بنی ہے اور پنجاب ڈیمنشیا پلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.
پنجاب کا یہ ڈیمنشیا پلان دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے.
ڈیمنشیانہ صرف عالمی سطح کا ایشو بن چکا ہے بلکہ یہ قومی سطح پر بھی ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے. ڈیمنشیا کے تدارک کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ مریض اور اس کے خاندان کو آگاہی اور معاونت دی جا سکے گی.
مجھے یقین ہے کہ پنجاب ڈیمنشیاپلان کامیابی سے ہمکنار ہو گا.