فواد چوہدری, موبائل فونز کی درآمد

موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(لاہورنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بھرمار کے باعث موبائل فونز کی درآمد میں اڑسٹھ فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے.

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موبائل فونزکی درآمد میں 68 فیصدکمی ہوئی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے، اس کی بنیادی وجہ موبائل پرٹیکس کی بھرمارہے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج موبائل فون کمیونیکیشن معیشت کیاہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے، حکومت عقل کرے اور ٹیکس میں کمی کرے، موبائل فونزکی درآمد میں کمی ہمیں شدید متاثر کرے گی۔