سبطین خان

صوبوں کو گندم برآمد کرنے سے روک کر عوام دشمنی ہو رہی ہے، سبطین خان

لاہور (لاہورنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اکنامک بحران کی طرف جارہا ہے، شہباز شریف صوبوں کو گندم برآمد کرنے سے روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں، وفاقی حکومت سے فنڈز کی عدم دستیابی سے صحت سمیت دیگر شعبوں کے پراجیکٹس متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا”احساس پروگرام”عوام دوست ہے، پروگرام پراپوزیشن کی بے جا تنقید انتہائی افسوس ناک ہے۔ فلاحی کاموں پر بلاوجہ اعتراض کرنا اپوزیشن کا وطیرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اکنامک بحران کی طرف جارہا ہے اور ملک کو گندم کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ شہباز شریف صوبوں کو گندم برآمد کرنے سے روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 176 ارب روپے کے فنڈز روکے جو قابل مذمت ہے، فنڈز کی عدم دستیابی سے صحت سمیت دیگر شعبوں کے پراجیکٹس متاثر ہو رہے ہیں۔

سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ پنجاب حکومت مریضوں کو مفت ادویات دینے کی خواہش مند ہے، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سیعوامی ریلیف سست روی کا شکار ہے۔