لاہور(لاہورنامہ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر سید منصور سرور نے یو ای ٹی لاہور کیمپس میں ٹیکسٹائل کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا ۔
لیب کا قیام ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تعاون سے ممکن ہوا ، جس میں زیادہ شئیر انٹر لوپ کا ہے۔ انٹرلوپ پاکستان کی سب سے بڑی ہوزری ایکسپورٹ کمپنی ہے ۔ لیب میں موجود کمپیوٹرز میں ٹیکسٹائل سے متعلق تمام سوفٹ وئیرز موجود ہیں جدید ترین سافٹ ویئر سے لیس اس لیب میں Gerber (گارمنٹس، پیٹرن سازی اور 2D ملبوسات کی ڈیزائننگ)، Chemdraw (ٹیکسٹائل پروسیسنگ، رنگوں، کیمیکلز اور فیبرک کی ساخت اور طریقہ کار) CLO 3D ( گارمنٹ، 3D ڈیزائننگ کے ساتھ تصورات، DB ویو (ویونگ، فیبرک ڈیزائن اور ماڈلنگ)، ٹیکسجن (ویونگ، فیبرک ڈیزائننگ)، اور منیٹاب (اسپننگ) سے متعلق سوفٹ وئیر موجود ہیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن اور ان کی فیکلٹی کی جانب سے نصاب کو جدید بنانے، ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی شروع کرنے اور صنعت میں مارکیٹ لیڈرز کے ساتھ روابط کے ذریعے لیبارٹریز کے قیام کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر محسن کی جدید تحقیق اور ترقی کے کاموں کو بھی سراہا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محسن نے گزشتہ دو سالوں کے دوران آٹھ پیٹنٹ حاصل کیے ہیں۔