پرویز الٰہی

گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے،پرویز الٰہی

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے۔

وزیراعلی پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔

اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کرداراداکیا، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیروہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے.

مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، (ن) لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔