وینا ملک

اپنی ہی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں، وینا ملک

لاہور(آئی این پی )اداکارہ ویناملک نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی قائل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کا ذمہ دار دوسروں کو نہیں ٹہراتی ہیں اور ان سے سیکھتی ہیں۔

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی طبیعت میں ٹہرا آتا ہے اورغلطیوں کی گنجائش کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اداکارہ بشری انصاری سے بہت متاثر ہے۔ شادی میں ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اس رشتے سے ان کا اعتبار اٹھ گیا ہے۔

وینا نے کہا کہ شادی کے بعد ان کی پہلی ترجیح بچے تھے۔ اور وہ ان کو نظر انداز نہیں کر سکتیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور آرٹسٹ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور گھر کے کام شوق سے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہی، دودھ اور ڈرائی فروٹ کی بہت شوقین ہیں۔

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ عشق حقیقی، والدین کی محبت اور اپنے ملک سے محبت کے علاوہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی، ذاتی طورپر مذہبی طبیعت ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ دین کی مکمل پیروی کریں۔