نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے
۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔