صفائی کے حوالے, علی عنان قمر

صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، علی عنان قمر

لاہور (لاہورنامہ) شہر میں جاری شائننگ و گرین مہم کی کامیابی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے ورکرز کو تاکید کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والی صفائی اور خصوصی مہم والے علاقے میں صفائی کا خصوصی انتظام بھی واضع طور پر نظر آنا چاہیے۔

آپریشن ٹیم کے افسران کوفیلڈ میں ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔مزید براں خصوصی مہم کے دوران صفائی آپریشن میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شائننگ و گرین مہم کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے سمن آباد، چوبرجی، بند روڈ پرجاری صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ ملتان روڈ،دوبئی چوک، سکیم موڑ، علامہ اقبال ٹاؤن میں ورکرز کی حاضری کو بھی چیک کیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کی جانب سے شائننگ و گرین مہم کے تحت 150سے زائد ورکرز لاہور کو صاف اور سبز بنانے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔علی عنان قمر نے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے جوش و خروش سے کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایل سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔