ارشد شریف کی میت

وزیر اعظم کا ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی.

وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے اور دونوں وفاقی سیکریٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔