اسلام آباد: بھارتی جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تنا وکا سبب بنا اور ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔ عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فضائیہ کی جانب سے دراندازی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جسے دنیا بھر میں امن کے لیے بہترین اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ اپوزیشن فواد چوہدری کی اس قرار داد کی مخالفت کرے گی اور اس سے قومی یکجہتی کا ماحول بھی متاثر ہو گا۔واضح رہے کہ امن کے نوبل انعام کے لیے وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں ایک آن لائن پیٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس میں اب تک دو لاکھ کے قریب لوگوں نے دستخط بھی کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM