اسلامی نظام

اسلامی نظام کے بغیر کرپشن اور دیگر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے، قاری اعظم حسین

لاہور(لاہورنامہ) جمعیة علماء اسلام( س) لاہور کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا قاری اعظم حسین ناظم اعلی مولانا محمد طیب عثمانی کی رہائش گاہ ٹائون شپ لاہور ہوا جس میں مہمان خصوصی امیر جمعیت شمالی پنجاب مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی تھے.

اجلاس میں 2نو مبر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خدمات مولاناسمیع لحق شہید ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ترتیب اور پنجاب بھر میں خاص طور پر لاہور میں بھی پروگرامز کوتشکیل دے کر صوبائی قیادتوں کو آگاہ کر نا طے ہوا ۔

اراکین شوری نے موجودہ ملکی سیاسی کشمکش پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور سیاست دانوں سے مطالبہ کیا کہ ایک دوسرے کو نااہل اور چور کہنے اور دلوانے کے بجائے ملکی تعمیر وترقی صنعت کار ی پر توجہ دی جائے.

بصورت دیگر آنے والے دنوں سخت مخدوش حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلامی نظام اور سزاں کے بغیر کرپشن اور دیگر جرائم کا خاتمہ ناممکن ہے بلکہ مذاق ہے،سب نظام فلا پ ہو چکے اب ملک میں اسلامی نظام کو آزمایا جائے۔ اجلاس میں مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا علی شاہ قاری واحد بخش غلام اکبر رحمت اللہ لاشاری ودیگر بھی موجود تھے۔