ڈاکٹر شاہد صدیق

لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا خود حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگا، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر موجودہ اسمبلیاں ڈمی ہیں.

رکاوٹیں کھڑی کرنا خود حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگا،لانگ مارچ کے مثبت نتائج لے کر ہی واپس لوٹیں گے،تحریک انصاف کا لانگ مارچ عوام کو امپورٹڈ نااہل حکومت سے نجات دلائے گا ۔

انہو ں نے کہاکہ لانگ مارچ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوری حکومت لانے کی جدوجہد کا نام ہے،لانگ مارچ الیکشن کمیشن کو بھی راہ راست پر لانے کا نام ہے،امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے عمران خان اسلام آباد آ رہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ قائد انقلاب عمران خان کے لانگ مارچ کی کال کا خیر مقدم کرتے ہیں،پنجاب کے غیور عوام اس کال کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے،تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت کی چولیں ہل چکی ہیں۔