اورنج لائن میٹرو

لاہور اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ پر تقر یب کا انعقاد

لا ہو ر (لاہورنامہ)چینی اداروں اور پاکستان کے تعاون سے تعمیر کی گئی لاہور اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ منا ئی گئی ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق میٹرو کے آغاز کی دوسری سالگرہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شریک مہمانوں نے مشترکہ طور پر اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ کے جشن اور 50 ملین مسافروں کی مجموعی نقل و حمل کے حوالے سے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔

لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل زاو کھہ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو پاکستان کا پہلا اربن ریلوے سسٹم ہے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف لاہور کی مقامی معاشی اور سماجی ترقی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری میں اعلیٰ معیار کے منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کو بھی تقویت ملتی ہے۔

پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر آف آپریشنز عزیر شاہ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو پاک چین اقتصادی راہداری میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ماڈل اور عوام کو فائدہ پہنچانے کا ایک حقیقی منصوبہ ہے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مستقبل میں بھی سخت محنت جاری رکھیں گی اور لاہور کی معاشی و سماجی ترقی میں مزید کردار ادا کریں گی۔

پاکستان کا لاہور اورنج لائن میٹرو "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا بڑا ریل ٹرانزٹ منصوبہ ہے۔ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، تعمیر، آپریشن اور بحالی سمیت شہری ریل ٹرانزٹ کے چین کے صنعتی سلسلے کا پہلا مکمل برآمدی نمونہ بھی ہے.

لاہور اورنج لائن کے افتتاح اور آپریشن کے بعد سے دو سالوں میں، اس کے آپریٹنگ اشاریے بین الاقوامی اعلی درجےپر پہنچ گئے ہیں ۔ مقامی آبادی کی حانب سے اسے شہر کے ایک اہم منصوبے کے طور پر سراہا گیا ہے، جو چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی ایک بہترین مثال ہے۔